28 جون 2014 - 12:59
سانحہ 7 تیر، استقامت کی فتح کا دن

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا ہے کہ ایرانی تاریخ سات تیر کے واقعے نے ایرانی قوم کی استقامت کو فتح اور ایران کے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو شکست سے دو چارکردیا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا ہے کہ ایرانی تاریخ سات تیر کے واقعے نے ایرانی قوم کی استقامت کو فتح اور ایران کے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو شکست سے دو چارکردیا۔ انھوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات تیر کے واقعے میں آیۃ اللہ بہشتی اور ان کے بہتّر ساتھیوں کی شہادت نے پوری دنیا کو اس بات کا واضح پیغام دیا ہے کہ ایرانی قوم کی عزت و وقار، اسلامی و انقلابی امنگوں کو آگے بڑھانے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام اور ان کے ناجائز مفادات کا راستہ بند کرنے کیلئے ایرانی قوم کا عزم، کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔

.......

/169